سٹی 42 : کاہنہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کر دیا گیا ۔
شہری اسلم ایل ڈی چوک کے قریب سے گزر رہا تھا، نامعلوم ڈاکوں نے شہری اسلم سے واردات کے لیے اسلحہ کے زور پر روکا، ڈاکوں نے شہری اسلم کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا، ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا ۔
ڈاکو زخمی شہری سے موٹرسائیکل اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واقع کا مقدمہ 302 اور 392 کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا تاہم ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ۔