سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.25 روپے سے کم ہوکر 278.22 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر8 پیسے سستاہوکر 279.46 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 26 پیسے سستاہوکر 322.88 روپے، برطانوی پاونڈ 39سستاہوکر 372.74 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے کم ہوکر 76.55 روپے، سعودی ریال2 پیسے کم ہوکر 74.86 روپے کا ہوگیا۔