ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکال لیا۔ ابتدائی طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متوفی کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔