ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب 30ارکان نے حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب 30ارکان نے حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ارکان سے حلف لیا۔
سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔

 اس موقع پر سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی پی 13 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن گئی،مسلم لیگ ن 9 سیٹوں کے ساتھ دوسری جماعت بن کر سامنے آئی۔

 استحکام پاکستانی پارٹی 6 سیٹوں کے ساتھ تیسری جماعت بن کر سامنے آئی،جبکہ اپیلیٹ سپریم کورٹ جی بی نے تین حلقوں کا رزلٹ روکنے کی احکامات کی وجہ سے ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا۔ 
 

Ansa Awais

Content Writer