ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاہت فتح علی  کی ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق

چاہت فتح علی  کی ذومعنی اور نامناسب گانوں پر انوکھی منطق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پرشہرت پانے والےخودساختہ گلوکارچاہت فتح علی خان نے اپنی ’’فنکارانہ‘‘ زندگی، گانوں اور خاص طور پر ذومنی اشعار کے حوالے سے انوکھی وضاحت پیش کردی۔

 چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میں بالکل بھی فحش نہیں ہوں،جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں خواتین کے ساتھ حد سے قریب ہونے کی کوشش کیوں کرتے ہیں، اور یہاں تک کہ ماڈل و میزبان متھیرا بھی یہ کہہ چکی ہیں کہ چاہت جب کسی شو یا تقریب میں آتے ہیں تو کچھ زیادہ ہی بے باک ہوجاتے ہیں۔

 اس پر چاہت نے جواب دیا کہ یہ سب ایکٹنگ ہے، میں حقیقت میں کچھ غلط نہیں کر رہا، سب کچھ صرف ویڈیو کا حصہ ہوتا ہے،اس کے پیچھے کوئی بدنیتی نہیں۔