ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا متحرک گروپ گرفتار

لاہور؛ اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا متحرک گروپ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا متحرک گروپ گرفتار, گلبرگ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی.

2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا, ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی. 

ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے, موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے. 

گرفتار گروپ کا گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف,گرفتار ملزمان سے50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ 

ملزمان بابل پرویز اور دانش کے خلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔