ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی حملے کے بعد ایران کا پہلا ردعمل آگیا

امریکی حملے کے بعد ایران کا پہلا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی طیاروں کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کا ردعمل آگیا۔

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی (NPT) کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔

عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح کے واقعات نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہیں اور ان کے دیرپا نتائج ہوں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوامِ متحدہ کے ہر رکن کو اس انتہائی خطرناک، غیر قانونی اور مجرمانہ طرزِ عمل پر تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے حملے سے متعلق کہا تھا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے اسرائیل سے مکمل رابطےکے ساتھ کیےگئے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا۔

اس کے علاوہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی حملے سے قبل ہی جوہری تنصیات کو خالی کرالیا گیا تھا۔