ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بارش سےدرجہ حرارت میں کمی،مزید بادل برسنے کی پیشگوئی

لاہور میں بارش سےدرجہ حرارت میں کمی،مزید بادل برسنے کی پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ے مختلف علاقوں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی سے حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، فیروزپور روڈ، کلمہ چوک، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈ، انارکلی، اسلام پورہ، گلشن راوی اور سبزہ زار میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آسمان پر بادلوں کا راج برقرار ہے، آج وقفے وقفے سے بارش برسنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک پہنچ گیا ہے، ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔