ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں اغوا برائے تاوان کا ایک اور بڑا واقعہ

لاہور میں اغوا برائے تاوان کا ایک اور بڑا واقعہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد : لاہور میں اغوا برائے تاوان کا ایک اور بڑا واقعہ، نصیر آباد سے مغوی شہری کی بازیابی کیلئے4کروڑ سے زائد کا تاوان وصول کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے متاثرہ شہری عدنان کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ 11جون کو ملزم احساس غنی نے 7 ساتھیوں کے ہمراہ عدنان کو اغوا کیا اور ماڈل ٹاؤن کچہری میں ایک وکیل کے چیمبر میں لے گئے۔ ملزمان نے شہری کو باندھ کر تشدد کیا، زبردستی بینک اکاؤنٹ سے 1کروڑ 20 لاکھ کی رقم نکلوا لی، ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 کروڑ 76 لاکھ ڈالر بھی اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کئے۔ملزمان نے تشدد ،دھمکیوں سے سٹام پیپر، سادہ کاغذ ،بنک چیک پر دستخط اور انگوٹھے لگوائے۔
ایف آئی آر کے اندراج میں ملزمان نے تاوان وصول کرنے کے بعد شہری کو چھوڑ دیا اور خاموش رہنے کا کہا ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری 16 جون کو پولیس اسٹیشن آیا اور اغوا برائے تاوان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شہری آن لائن فورکس ٹریڈنگ کا کام کرتا ہے۔
پولیس نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جلد مزید حقائق سامنے لائیں گے۔

Ansa Awais

Content Writer