ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

ایک اور سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-22/1239908_557467_zzz_updates.jpg

غلام سرور خان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا بُرا ہوا، پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، افواجِ پاکستان کی ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے قربانیاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یادگارِ شہدا، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے، ان لوگوں نے جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس پر نہیں پاکستان کے دل پہ حملہ کیا۔غلام سرور خان نے کہا کہ میں اُن تمام ناپاک عزائم اور ناپاک اقدام کی مذمت کرتا ہوں، ایسے جرائم میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف پارٹی کے ہر فورم پر بھی کیا، ہمیں اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی۔

Ansa Awais

Content Writer