عید قرباں پر  کونسی پاکستانی  فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی؟

Eid ul adha,Pakistani,movies,cinemas
کیپشن: Cinema house,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)عید قرباں پر اس مرتبہ تین پاکستانی اردو فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن کا حتمی فیصلہ ہوگیا۔
 تفصیلات کے مطابق عید قرباں پر اس سال تین بڑے بجٹ کی فلمیں سینماوں کی زینت بنیں گی جن میں سب سے بڑی فلم لندن نہیں جاؤں گا شامل ہے، فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں سعید ،مہوش حیات،کبریٰ خان،سہیل احمد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں ۔کامیڈی اور رومانس کی کہانی پر مبنی فلم کا شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔
دوسری بڑی بجٹ کی فلم قائد اعظم زندہ باد ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فہد مصطفی اور ماہرہ خان شامل ہیں ۔ایکشن اور لو سٹوری پر مبنی فلم بھی منفرد انداز کی فلم ہے جسے نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
تیسری اردو فلم'' لفنگے،، بڑی عید پر ریلیز ہوگی جس کی کاسٹ میں اداکار سمیع خان، سلیم معراج،نازش جہانگیر شامل ہیں یہ کامیڈی ہارر فلم ہے۔
تینوں اردو فلموں کی عید الاضحی پر ریلیز کے لئے تشہیری مہم شروع ہوگئی ہے اور اب دیکھناہے کہ کون سی فلم شائقین کو بھاتی ہے اور اچھا بزنس کرتی ہے ۔