یوٹیلیٹی سٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے پریشان کن خبر  

utility stores,edibles,rates increased
کیپشن: Utility store,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یوٹیلیٹی سٹورز  پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ رمضان المبارک کے بعد کیا جارہا ہے، ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سال ستمبر سے مستحکم رکھی گئی تھیں، مارکیٹ میں قیمتیں بڑھتی ہیں تو یوٹیلیٹی اسٹورز کو بھی قیمتوں پر نظر ثانی کرنی پڑتی ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز  پر  دال مسور کی قیمت 215 سے بڑھا کر 270 روپے کلو کر دی گئی،سفید چنےکی قیمت 215 سے بڑھا کر 300 روپے،چنےکی دال کی قیمت 162 سے بڑھا کر 190 روپے کر دی  گئی ہے ،  صابن کی قیمت میں 10 سے 30 روپے تک اضافہ جبکہ   واشنگ پاؤڈرکی قیمت 10 سے 30 روپے فی کلو تک بڑھا دی گئی۔