حکومت نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا 

حکومت نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا 
کیپشن: Electricity
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور:حکومت نے بجلی کے صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کے تحت ریلیف لے سکیں گے ۔آئندہ ماہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام تحت 100 ارب روپے کا ریلیف دینے کا پلان تیار کر لیا گیا ۔رواں سال ماہ اپریل میں 100 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو سبسڈی ملے گی ۔

آئندہ مالی سال میں بارہ ماہ تک صارفین کو ریلیف دیا جا سکے گا ۔ٹارگٹڈ سبسڈی سے صوبہ پنجاب کی بیالیس فیصد آبادی کو فائدہ ملے گا ۔دستاویزات  کے مطابق مجموعی طور پر 76 لاکھ گھریلو صارفین سبسڈی کے مستحق ہوں گے۔سبسڈی کی وجہ سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کروڑ کی آبادی مستفید ہو سکے گی 

پنجاب حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر سفارشات مرتب کر کے وفاق کو بھجوا دیں ۔مہنگائی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا