فحاشی پھیلانے کے الزام میں 5 خاتون ٹک ٹاکرز کو قید کی سزا

 فحاشی پھیلانے کے الزام میں 5 خاتون ٹک ٹاکرز کو قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاک کا استعمال پاکستان سمیت دنیا کے تقریباً بیشتر ممالک میں کیاجارہا ہے، پاکستان میں اس کے استعمال پر پابندی بھی لگ چکی ہے، غیراخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے باعث اس پر پابندی عائد کی گئی تھی، مصر کی معروف خاتون ٹک ٹاکرسمیت 5 کو گرفتار کرکے قید کی سزا سنادی گئی، ان خواتین پر فحاشی پھیلانے اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے استعمال نے بچے، بڑوں، خواتین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ایک بڑی تعداد میں نوجوان طبقہ اس کو استعمال کررہا ہے جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی دکھائی دیتا ہے، پاکستان میں ٹک ٹاک پر کئی بار پابندی بھی لگ چکی ہے،مصر میں ایک ایسا کیس سامنے آیا جہاں مقامی عدالت نے دو معروف خاتون ٹک ٹاکرز سمیت مجموعی طور پر 5 ٹک ٹاکرز کو ملک میں فحاشی پھیلانے اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات میں قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

قاہرہ کی عدالت نے نوجوان ٹک ٹاکر حنین حسام اور مواضہ العظام سمیت دیگر تین خواتین کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی،عدالت نے حنین حسام کو 10 سال جب کہ مواضہ العظام کو دیگر تین خواتین کے ہمراہ 6 سال قید کی سزا سنائی جب کہ تمام ملزمان کو 2 لاکھ مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا بھی دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق تمام ٹک ٹاکرز کو  ملک میں فحاشی پھیلانے، لڑکیوں کو آن لائن جنسی لذت فراہم کرنے اور انسانی سمگلنگ جیسے الزامات کے تحت قانون کارروائی شروع کی گئی تھی، رواں برس کے آغاز میں ٹک ٹاکر حنین حسام کو جیل سے آزاد بھی کیا گیا تھا جب کہ مواضہ العظام کی بھی سزا ختم کردی گئی تھی مگر بعد ازاں پھر معواضہ العظام کو نظر بند کردیا گیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer