سٹی42: لیسکو کی نجکاری کا عمل شروع کر دیا گیا، بجلی کے بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق بجلی کے بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کے سپرد کر دی گئی ہے، ابتدائی طور پر بل ڈسٹری بیوشن کو آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی گئی ہے، کمپنی کے ساؤتھ سرکل میں بلوں کی تقسیم پرائیویٹ سیکٹر کرے گا، مراسلے کے مطابق ساؤتھ سرکل کی تمام ڈویژنز میں بل ڈسٹری بیوشن بطور پائلٹ پراجیکٹ آؤٹ سورس کیا جائیگا، جس میں ڈیفنس، ڈیفنس ایسٹ، کوٹ لکھپت اور گلبرگ ڈویژن شامل ہے، کسٹمر سروسز ڈائریکٹوریٹ نے ٹینڈر کرنے کی اجازت دیدی ہے، ٹینڈر میں کامیاب ہونیوالے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکہ دیدیا جائیگا، کمپنی فی بل کے حساب سے پرائیویٹ سیکٹر کو ماہانہ لاکھوں روپے کی ادائیگیاں کرے گی۔