ٹرینوں کے تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سامنے آ گئی

train
کیپشن: train
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:بوگیوں کی شدید  قلت اور مسافروں کے رش کی وجہ سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق  ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر گئی، بوگیوں کی کمی کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کی چھتوں پر چڑھ گئے ، کوئٹہ اور کراچی سے لاہور آنے والی 10 سے زائد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پاک بزنس چار گھنٹے دس منٹ تاخیر کا شکارہوئی ،جس کی وجہ سے مسافر  گھنٹوں اسٹیشن پر خوار ہوتے رہے۔ 

 خیال رہے کہ عوام ایکسپریس چار گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس تین گھنٹے دس منٹ ، جعفر ایکسپریس دو گھنٹے بیس منٹ، شالیمار ایکسپریس تین گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس اڑھائی گھنٹے ، کراچی ایکسپریس دو گھنٹے پندرہ منٹ، قراقرم ایکسپریس، خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔