سستی چینی فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

سستی چینی فراہم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : چینی کی 70 روپے فی کلومیں فروخت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئےجبکہ اکبری منڈی کےبیشتر شوگر ڈیلرز نےشوگر ملوں سے چینی کی خریداری بند کردی۔

ضلعی انتظامیہ نےشہرمیں چینی کی فی کلو قیمت 70 روپےتومقررکردی لیکن اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا،،بیشترعلاقوں میں چینی 80 سے85 روپےفی کلو میں ہی فروخت ہوتی رہی، اکبری منڈی کے شوگر ڈیلرز کی اکثریت نےملوں سےچینی کی خریداری روک دی،،شوگر ڈیلرزکا کہنا ہےکہ چینی کے پہلے پڑے سٹاک پر نقصان ہورہا ہےمزید مہنگی خرید کرنقصان نہیں کرسکتے،،حکومت ایکس مل چینی کی قیمت65فی کلو روپے طے کرے۔


شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت صرف اور صرف قیمت مقرر کرتی ہےلیکن اس پر عمل درآمد نہیں کراسکتی جوکہ حکومت کی نااہلی ہے،حکومت اگرقیمت مقرر کرتی ہےتواس پرعملدرآمد بھی کرائےتاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  کہا کہنا تھا کہ  شوگر انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے  چینی پر 29 ار ب روپے کی سبسڈی کا معاملہ قومی احتساب بیورو ( نیب) کو بھیجا جارہا ہے، سزا کے ساتھ ریکوری بھی کی جائے گی۔ہ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ چاہے  کوئی شخص کتناہی طاقت ور ہو جوابدہی کرنی ہوگی، وزیراعظم نے  چینی کمیشن کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات میں کہاگیا ہے کہ بحران میں ملوث لوگوں سے ریکوری ہونی چاہیے،  چینی کی قیمت کوکنٹرول کرنے سے متعلق بھی سفارشات دی ہیں جب کہ 20 سے 25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کے لیے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کا کہنا تھا کہ 2019ـ2018ء میں وفاق اور پنجاب حکومت کی طرف سے دی گئی سبسڈی بھی نیب دیکھے گا، سندھ حکومت کی پچھلے 20، 25 سال میں دی گئی تمام سبسڈیز کا معاملہ بھی نیب کو بھیجا جائے گا، سبسڈی کی مد میں کس نے کیا فائدہ اٹھایا اس کا بھی پوری چھان بین کی جائے گی۔شہزاد اکبر نے مزید بتایاکہ حمزہ شوگر ملز اور جہانگیر ترین کی جے ڈی ڈبلیو کا ٹیکس فراڈ سامنے آیا ہے،  چینی بحران کے ٹیکس سے متعلق معاملات فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) کو دے رہے ہیں، 5 سال کے فارنزک آڈٹ میں سیلز ٹیکس فراڈ اورانکم ٹیکس کم دینے کے شواہد ملے ہیں۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان درجنوں بیانات میں شہریوں کو سستی اشیا فراہم کرنے اور  ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کا اعلان کرچکے ہیں،ابھی تک عوام کو سستی اشیا ملی ہیں اور نہ ہی ذخیرہ اندوز ناجائز منافع خوری سے باز آئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer