بارشوں کادوسراسپیل کب شروع ہورہا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بارشوں کادوسراسپیل کب شروع ہورہا،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران لاہورشہرکا موسم خشک رہنےکا امکان ہے،محکمہ موسمیات کےمطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ملک میں   جمعرات سےبارشوں کادوسراسپیل متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران لاہور شہر کاموسم خشک رہنےسےگرمی میں اضافہ ہونےکا امکان ہے،صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا جو کہ شام میں نمی 45 فیصد رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز بھی شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق جمعرات سےبارشوں کادوسراسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہورکےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش سےحبس اورگرمی کا زورٹوٹ گیا۔بارش میں جیل روڈ 5، ایئر پورٹ 1، ہیڈ آفس واسا گلبرگ 0.01 ملی میٹر بارش ریکارڈ، لکشمی چوک 4، اپر مال 0.01، مغلپورہ 1، تاجپورہ 2.5 ملی میٹر، نشترٹاؤن 0.01، پانی والاتا لاب 5 اور فرخ آباد 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گلشن راوی 0.01، اقبال ٹاؤن 1.5، جوہر ٹاؤن اور سمن آباد 2،2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

 شاہدرہ کے علاقے سکھ روڈ پر تیز ہوا کے باعث بل بورڈ گر گیا۔ بل بورڈ گرنے سے تین افراد زخمی جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بل بورڈ گرنے سے ایک کار،3 رکشے اور موٹرسائیکل کو نقصان پہنچا جبکہ ریسکیو کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لیسکو کے ساٹھ سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، جس کے باعث  مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ شہر میں چلنے والی تیز ہواوں اور بارش کی وجہ سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم بھی متاثر ہوا۔

گوجرانوالہ، نارووال اور گردونواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔بارش کہیں رحمت تو کہیں زحمت بھی بنی۔سیالکوٹ میں طوفانی بارش کےباعث چھتیں گرنےسمیت مختلف حادثات میں3افراد جاں بحق اورچارزخمی ہوگئے۔پسرورکےنواحی علاقےمیں دیوارگرنے سے2بچےشدیدزخمی ہوگئے۔بارش سےکئی علاقےزیرآب آگئے۔سورج اور بادلوں کےدرمیان آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer