بالی ووڈاداکار سوشانت کی موت پر ڈاکٹر کا بڑاانکشاف

بالی ووڈاداکار سوشانت کی موت پر ڈاکٹر کا بڑاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) بالی ووڈ کے 34 سالہ ادکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان  شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں حیران کردیا، سوشانت کی موت پر ان کے مداح بھی غمگین ہیں،اب اداکار کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور اداکار  سوشانت سنگھ راجپوت  کی موت پر کچھ مداحوں میں غصہ پایا جارہا ہے انہوں نے بھارتی پولیس نے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا،بالی ووڈ کے 34 سالہ ادکار سوشانت کی اچانک موت نے بھارت سمیت پاکستان  شوبز انڈسٹری سے وابستہ لوگوں حیران رہ گئے تھے۔ان کی موت پر نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اب  اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ڈاکٹر نے اہم انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سوشانت اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈےکو نہیں بھول پارہے تھے۔جس وجہ سےوہ ڈپریشن کا شکار ہوگئے اس کرب سے نکلنے کے لئے انہوں خود کشی کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر کیرسی چاولہ کا کہناتھا کہ6 ماہ قبل سوشانت سے ملاقات ہوئی تھی،اداکار نےمجھے بتایا کہ رات کو نیند نہیں آتی اور عجیب و غریب خیالات آتے ہیں۔ڈاکٹرکا کہناتھا کہ سوشانت کی باتوں سے محسوس ہوا وہ اپنی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے طرز عمل سے خوش نہیں تھےاور وہ اکثر اپنی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے کو بہت یاد کرتے تھے۔سوشانت کو ایسا لگتا تھا کہ ریا سے رشتہ جوڑ کر بہت بڑی غلطی کی۔

دوسری جانب سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سچ کہوں تو کرن جوہر، عالیہ بھٹ، دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی’نام نہاد تعزیتوں‘ کو پڑھ کر میراخون اُبلتا ہے جس کا میں اظہار نہیں کرسکتی۔عالیہ بھٹ جس نے سوشانت کا مذاق اُڑایا تھا، دپیکا اور رنویر نے انہیں اپنی شادی میں مدعو نہیں کیا تھا اور اب یہی ٹوئٹ کررہے ہیں اور سوشانت کے اہل خانہ سے تعزیت کر رہے ہیں، حقیقت میں کسی نے ان کے بارے میں ایک بھی بات نہیں کی۔

انکتا لوکھنڈے نے مزید کہا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں سوشانت نے قبول کیا ہے کہ کوئی بھی انہیں ایسی پارٹی میں مدعو نہیں کرتا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ ایک چھوٹی سی ریاست سے آنے والے اداکاروں کا کتنا خیال رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار 34 سالہ نوجوان سوشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی تھی، سوشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer