پانچویں پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے

پانچویں پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پانچویں پنجاب آرم ریسلنگ چیمپئن شپ میں دلچسپ مقابلے، کھلاڑیوں نے اپنے حریفوں کو پچھاڑنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔

کس میں کتنا ہے دم، پنجاب آرم ریسلنگ چیمپین شپ میں کھلاڑیوں نے آپس میں پنجے لڑا کر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی، کھلاڑی کہتے ہیں کھیل کوئی بھی ہو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی جو ہمارے معاشرے میں کسی بھی سطح پر نہیں کی جاتی جس سے کھیل اور کھلاڑی کبھی ترقی نہیں کرتے۔

پنجاب آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے نائب صدر عقیل بٹ کہتے ہیں کھلاڑیوں کا جذبہ اور ٹیلنٹ قابل ستائش ہے لیکن کھیل کے فروغ کیلئے حکومتی توجہ درکار ہے۔ پانچویں پنجاب آرم ریسلنگ چیمپین شپ میں خواتین کے مقابلوں میں زینب شاہین، آمنہ رشید، مہک ترین اور صوبیہ جبکہ لڑکوں میں عثمان غنی، سمیر حسین اور عثمان بٹ نے گولڈ میڈلز حاصل کئے۔

Shazia Bashir

Content Writer