واٹر باٹلنگ پلانٹس مالکان سےایکوفر چارجز کی مد میں کروڑوں کی ریکوری

واٹر باٹلنگ پلانٹس مالکان سےایکوفر چارجز کی مد میں کروڑوں کی ریکوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: واٹر باٹلنگ پلانٹس مالکان سےایکوفر چارجز کی مد میں کروڑوں کی ریکوری، واسا کے گیارہ افسروملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطوراعزازیہ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واٹر کمیشن کےحکم پر واسا نےمنرل و پیور واٹرباٹلنگ پلانٹ مالکان سےایکوفر چارجز وصول کرنا شروع کیے تھے، ریکوری کرنے والے افسران و ملازمین کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دی گئی ہے۔

 جن میں ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آرنوید مظہر، ڈائریکٹر ریونیو میاں منیر، ڈپٹی ڈائریکٹرفخرحیات وٹو، مرتضی حسن، محمدتوصیف، ملک آصف علی، سید محمد معین، اشفاق حسین، اشرف محمود، نعیم احمد خان اوراصغر کمبوہ شامل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer