باغ جناح میں سیر کیلئے آئے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی

باغ جناح میں سیر کیلئے آئے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)باغ جناح میں درخت گرنے سے 12سالہ بچی جاں بحق ہو گئی،افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

 باغ جناح میں سیر کیلئے آئے چوبرجی کے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی، گزشتہ روز نیو چوبرجی کے علاقے کی رہائشی فیملی باغ جناح میں سیر کر رہی تھی کہ درخت گرنے کا حادثہ پیش آ گیا،  درخت گرنے سے 12 سالہ حمنہ جاں بحق ہوگئی، سٹی 42 نے افسوسناک واقعے  کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  بچے سڑک عبور کرتے ہوئے بھاگ رہے تھے کہ اسی اثناء میں درخت گر گیا اور ایک بچی درخت کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر افراد بچ گئے۔

ورثاء نے قدرتی حادثہ قرار دیکرقانونی کارروائی سے انکارکردیا  جس پر لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer