مغلپورہ میں ٹریفک حادثہ، سینئر فوٹو جرنلسٹ حسن جعفری جاں بحق

مغلپورہ میں ٹریفک حادثہ، سینئر فوٹو جرنلسٹ حسن جعفری جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) مغلپورہ کےعلاقے لال پل کے قریب گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے سینئر فوٹوجرنلسٹ حسن جعفری نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لال پل کے قریب حسن جعفری موٹرسائیکل پر ہربنس پورہ جارہے تھے کہ اسی دوران گاڑی کی ٹکر کے باعث نہر میں جا گرے، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے امدادی کارروائیاں کیں۔

ریسکیو ٹیموں کا کہنا ہے کہ چار گھنٹے کی تلاش کے بعد ان کی لاش بیجنگ انڈر پاس مغلپورہ سے ملی جبکہ پولیس نے حسن جعفری کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer