گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خودکشی کرلی

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) ہربنس پورہ کے علاقے میں نوجوان نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں فرحان نامی نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر چھت سے کود کر خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات فرحان کی اپنی اہلیہ کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر فرحان نے چھت سے کود کر خودکشی کرلی، فرحان کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر فرحان دن توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ فرحان کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے، مزید حقائق پوسٹمارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔