نئے تعینات آئی جی پنجاب سیدکلیم امام نے پالیسی سٹیٹمنٹ جاری کر دی

نئے تعینات آئی جی پنجاب سیدکلیم امام نے پالیسی سٹیٹمنٹ جاری کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:نئے تعینات ہونے والے آئی جی پنجاب سیدکلیم امام نے پالیسی سٹیٹ منٹ جاری کر دی، آئی جی پنجاب کاکہنا ہے کہ عوام کی خدمت، مظلوم کاساتھ اورپولیس کوبہترطریقےسےچلانےکی کوشش کروں گا۔

آئی جی پنجاب سیدکلیم امام نےپالیسی سٹیٹمنٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مظلوم عوام کی ہرممکن مددکریں گے اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے فرائض میں غفلت نہیں برتیں گے۔ تمام پولیس ذرائع کو بروئےکارلاتے ہوئے فورس کو بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:یونیسکو کا بیالیسویں ورلڈ ہیریٹیج کنونشن، وفد میں ڈی جی ایل ڈی اے شامل

فورس کے جوانوں کو کسی قسم کی مدد ہوتووہ ہروقت انکی مدد کے لیے موجود ہونگے۔ پولیس عوام کےجان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کرینگے جبکہ صوبہ بھر میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔