پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ریسٹرکچرنگ، محکمہ پی اینڈ ڈی کے اعتراضات

پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ریسٹرکچرنگ، محکمہ پی اینڈ ڈی کے اعتراضات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام کی ریسٹرکچرنگ کا معاملہ، محکمہ پی اینڈ ڈی نے اعتراضات میں کہا ہے کہ پہلے منصوبے کی کارکردگی جانچی جائے پھرنیا کنسپٹ پیپر تیار کر کے پیش کیا جائے۔

محکمہ انڈسٹریز کیجانب سے پنجاب سکل دیویلپمنٹ پروگرام کی ریسٹرکچرنگ کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی کو سفارشات ارسال کی گئی تھیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا دو تہائی حصہ 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جبکہ سی پیک منصوبے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ہنر مند افراد کی ضرورت ہے، جن کو روزگار کی فراہمی اور ہنر مندی کے کورسز کروانے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لیسکو، کنٹریکٹ پر تعینات افسران و ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
لہذاورلڈ بنک سے مزید 15 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت لینے اور پروگرام کی ریسٹرکچرنگ کی اجازت دی جائے ، جس پر محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے اعتراضات ا ٹھا دئیے۔