لیسکو، کنٹریکٹ پر تعینات افسران و ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

لیسکو، کنٹریکٹ پر تعینات افسران و ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو میں کنٹریکٹ پر تعینات چار ہزار سے زائد افسران و ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ اڑھائی سال بعد بھی نہ ہو سکا۔ کمپنی نے ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے وزارت پاور ڈویژن کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مراسلےکے مطابق تین سال قبل کمپنی میں افسران و ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا۔ کمپنی کو آپریشنل معاملات چلانے کے لئے ملازمین کی اشد ضرورت ہے۔ ملازمین کو مستقل کرنے کی اجازت دی جائے۔ مراسلے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے قواعدوضوابط کو سامنے رکھا جائیگا۔ 2015 میں کمپنی میں مجموعی طور پر گریڈ ون سے لیکر سترہ تک کے 4700افسران و ملازمین بھرتی کیےگئے. بھرتی کے وقت کارکردگی کی بنیاد پر ملازمین کو ایک سال بعد مستقل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ لیکن ایک سال مکمل ہونے پر نجکاری

کمیشن نے رکاوٹ ڈال دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:لیسکو کے کنٹریکٹ ملازمین و افسران کا احتجاج رنگ لے آیا

پیپکو نے نجکاری کمیشن کی ہدایت پر ریگولر نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد لیسکو ملازمین کا مستقبل داؤپر لگ گیا ہے۔ افسران و ملازمین کے کنٹریکٹ میں دو مرتبہ توسیع بھی کی جا چکی ہے۔ تاہم مستقلی کا فیصلہ تاحال نہیں کیا جا سکا۔