انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے جبکہ انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہوگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سٹیٹ بینک کی جانب سے ایکسچینج مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں ڈالر کی قیمت کو مستحکم کرنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا۔سٹیٹ بینک کی جانب سے مداخلت کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے جبکہ انٹر بینک میں 20 پیسے سستا ہوگیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔شہباز شریف حکومت کا ایک اور کارنامہ بے نقاب

ذرائع کے مطابق انٹربینک میں کاروباری دن کے آغاز کے ساتھ ہی ڈالر 20 پیسے کی کمی کے بعد 122 روپے کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 123 روپے 60 پیسے جبکہ قیمت فروخت 120 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عبدالعلیم خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک نکلے

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔