ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے مہلت مانگ لی : پیٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز نے ہڑتال 14 دن کیلئے موخر کردی

 حکومت نے مہلت مانگ لی : پیٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز نے ہڑتال 14 دن کیلئے موخر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے مہلت مانگ لی : پیٹرول پمپ مالکان اور ڈیلرز نے  ہڑتال  14 دن کیلئے  موخر  کردی 

 پٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن  نے ہڑتال موخرکرنےکااعلان کردیا ۔ صدر لاہور جہانزیب ملک نے کہا پٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
حکومت نے مطالبات کی منظوری کیلئے 14روزکی مہلت مانگی۔لاہورمیں کسی پمپ پرتیل کی فروخت میں تعطل نہیں آئے گا۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی  ہڑتال 14 روز کے لیے مؤخر کردی ۔ 
 صدر ڈیلرز ایسوسی ایشن  چوہدری نعمان مجید نے کہا ڈیلرز کے تمام جائز مطالبات بدستور برقرار ہیں، قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ واپس لیا جائے،ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، تیل کی بلا تعطل فراہمی مطالبات میں شامل ہیں ۔