ویب ڈیسک : ایمیزون نے اپنی آرٹیفیشل جنرل انٹیلی جنس (AGI) ٹیم میں ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ صارفین کے لیے زیادہ اہم منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے تنظیمی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔
کمپنی کے مطابق اے آئی اب بھی اس کی ترجیحات میں شامل ہے، تاہم بعض منصوبوں کی تنظیم نو کے باعث چند عہدے ختم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے جی آئی ڈیٹا سروسز اور دیگر متعلقہ ٹیموں کے ملازمین بھی ان چھانٹیوں سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم متاثرہ ملازمین کی حتمی تعداد سامنے نہیں آئی۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری میں ایمیزون نے مختلف شعبوں میں تقریباً 16 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا، جبکہ اب یہ کمپنی میں جاری مرحلہ وار افرادی قوت میں کمی کا ایک اور اقدام ہے۔