ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا روبوٹکس پروگرام اور 20 ملین ڈالر وینچر فنڈ کا اعلان

وزیراعظم کا روبوٹکس پروگرام اور 20 ملین ڈالر وینچر فنڈ کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں انڈس راس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے روبوٹکس اور آٹونومس سسٹمز کی ترقی کے لیے "سپارک اینڈ ایلیویٹ" پروگرام اور 20 ملین ڈالر کے پاکستان وینچر فنڈ کے قیام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے جدید آٹونومس سسٹمز، ڈرون ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی کے ذریعے ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان دفاعی ٹیکنالوجی میں نمایاں پیش رفت کر رہا ہے اور ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر چکا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نئے پروگرام کے ذریعے عالمی معیار کی تحقیق، مقامی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس اور روزگار کے مواقع کو فروغ دیا جائے گا تاکہ پاکستان مستقبل کی جدید ٹیکنالوجی میں خود انحصاری حاصل کر سکے۔