اویس کیانی: پولینڈ کی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں ڈی جی محمد علی رندھاوا نے وفد کو پاکستانی پاسپورٹس کی جدید سیکیورٹی خصوصیات سے آگاہ کیا۔
پولش وفد نے ای پاسپورٹ پرنٹنگ، شِکرا سسٹم اور فرانزک لیبارٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دونوں ممالک نے امیگریشن اور پاسپورٹ امور میں تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔
وفد کو کیش لیس پاسپورٹ فیس، ہوم ڈیلیوری سروس اور ای پاسپورٹ منصوبے سے بھی آگاہ کیا گیا، جبکہ دونوں فریقین نے جدید امیگریشن نظام کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔