ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں ویپنگ کے نقصانات سے آگاہی مہم کا آغاز

تعلیمی اداروں میں ویپنگ کے نقصانات سے آگاہی مہم کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فریحہ بتول:تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو ویپنگ کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔

 اس سلسلے میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کے زیر اہتمام مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ کے لیے ایک روزہ آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ویپنگ اور نیکوٹین مصنوعات کے نقصانات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کنسلٹنٹ انسدادِ منشیات مہم سید ذوالفقار حسین نے کہا کہ نوجوانوں میں ویپنگ کی طلب میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ویپنگ، نیکوٹین پاؤچز اور سگریٹ کا کاروبار دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے، جس کے باعث نوجوان نسل زیادہ متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی دباؤ اور امتحانات کے دوران پیدا ہونے والے ذہنی تناؤ کے باعث کئی طلبہ ویپ، نیکوٹین پاؤچز اور دیگر نیکوٹین مصنوعات کا استعمال شروع کر دیتے ہیں، جو بعد ازاں عادت اور انحصار کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔

سید ذوالفقار حسین نے اس بات پر زور دیا کہ جامعات میں طلبہ کی ذہنی صحت اور رہنمائی کے لیے باقاعدہ کونسلنگ سینٹرز قائم کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو مثبت مشاورت، ذہنی دباؤ سے نمٹنے اور نشہ آور عادات سے بچنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

سیشن کے اختتام پر طلبہ کو ویپنگ کے صحت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات، اس سے بچاؤ کے طریقوں اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔