ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی! گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی! گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پاکستان گڈزٹرانسپورٹ الائنس کا ردعمل آگیا۔

  گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔

 ملک شہزاداعوان کا کہنا ہے کہ کل 5 روپے 70 پیسے اور آج 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا، کہا کہ کوئی ریلیف نہ ملا توپاکستان بھر کی ہماری ٹرانسپورٹ کھڑی ہوجائے گی۔

  ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرزایسوسی ایشن کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا۔