ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تیزی، تین ہفتوں میں 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد لائسنس جاری

پنجاب میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں تیزی، تین ہفتوں میں 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد لائسنس جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 4 لاکھ 64 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد شہریوں نے نئے لرننگ لائسنس حاصل کیے، جبکہ ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد افراد کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی عرصے میں ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید بھی کروائی۔

ترجمان کے مطابق ایک ہزار سے زائد شہریوں کو گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ جاری کیے گئے، جبکہ ڈھائی ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ 91 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد نے ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا قانوناً جرم ہے اور ایسے ڈرائیورز کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کو جرمانوں سمیت سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شہریوں کو باقاعدہ تربیت حاصل کرکے ڈرائیونگ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور سیکھ کر گاڑی چلانے کے رجحان کے باعث ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی ہی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔