ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور 8 دوسرے مجرموں کو سزا ہو گئی

شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور 8 دوسرے مجرموں کو سزا ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  9مئی 2023 کو  شیر پاؤ پل پر باغیانہ تقاریر کرنے اور  جلاؤ گھیراؤ کیس میں مرکزی مجرموں یاسمین راشد، محمود الرشید اور دیگر  9  کو دس دس سال قید کی سزا ہو گئی۔
لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی  2023 کو لاہور کے شیر پاؤ پل پر ریاست کے خلاف بغاوت پر اکسانے والی تقریریں کرنے اور گھیراؤ جلاو کے کیس میں ملزم شاہ محمودقریشی،یاسمین راشدسمیت 14ملزمان کاٹرائل مکمل کرنے کے بعد آج شب فیصلہ سنا دیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلہ کے مطابق  ملزم شاہ محمود قریشی سمیت پانچ ملزموں  کو بری  کر دیا گیا ہے۔ 
شاہ محمود  قریشی کے وکلا کا استدلال تھا کہ شاہ محمود قریشی 9مئی کو کراچی میں تھے اور انہوں نے شیر پاؤ پل پر گھیراؤ جلاؤ میں کوئی کردار ادا نہیں کیا تھا۔ 
عدالت نے مقدمہ کے دیگر  مجرموں کو سزا سنا دی ہے۔

سزا پانے والے آٹھ مجرم

  سزا پانے والے مجرموں میں اعجاز چوہدری، یاسمین راشد  کو10،10سال قید کی سزاکا حکم سنایا گیا ہے اور  عمرسرفرازچیمہ اورمیاں محمودالرشیدکوبھی10،10قید کی سزا ہوئی ہے۔

اے ٹی سی نے افضال عظیم پاھٹ اور علی عباس کو بھی دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی، انسداد دہشتگری عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔

بری ہونے والے چھ افراد

شاہ محمود  قریشی, رانا تنویر ،حمزہ عظیم پاہٹ ،اعزاز رفیق،افتخار اور زیاس کو بری کردیا گیا

یہ ایک بریکنگ سٹوری ہے، فیصلہ کی تفصیل آتے ہی مزید تفصیل اس پیج پر شئیر کر دی جائے گی۔