سٹی 42: لاہور میں ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس متحرک ہوگئی
ماڈل ٹاؤن میں چالان ہونے پر شہری مشتعل ہو گیا، اپنی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی،سٹی 42 نے واقعہ کی موبائل ویڈیوز حاصل کر لیں
ماڈل ٹاؤن کلب چوک کے قریب ٹریفک وارڈنز نے موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا،ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تو شہری نے سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی
موبائل ویڈیوز میں مشتعل شخص کو موٹر سائیکل کو آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے