ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا چین کا سرکاری دورہ منسوخ

پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال؛ گورنر پنجاب کا چین کا سرکاری دورہ منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب میں شدیدبارش اورسیلابی صورتحال  کے پیش نظر گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نےچین کاسرکاری دورہ منسوخ کردیا
گورنر پنجاب نے کہا اپنی تمام تقریبات،مصروفیات شدیدبارشوں وسیلاب سےختم کردی ہیں،خود سیلابی علاقوں میں جاکر نقصانات کا جائزہ لے رہا ہوں

راولپنڈی میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں بہہ جانے والی باپ بیٹی کی تلاش جاری ہے۔تمام ریسکیو ٹیمیں سیلاب کی شدید صورتحال کے باعث بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش میں مصروف ہیں۔موجودہ سیلابی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست سے بالا تر ہو کر متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔قدرتی آفات کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا مگر اس سے بچائو کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ایسے پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں جان کا خطرہ ہو۔پیپلز پارٹی سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں میں عوام کو اکیلے نہیں چھوڑے گی۔