ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ، جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے سکالرشپ

ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ، جیتنے والے کھلاڑیوں کیلئے سکالرشپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا اظہر:ایشین انڈر16والی بال چیمپئن شپ ، ڈی جی سپورٹس پنجاب کا جیتنے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپ دینے کا اعلان۔

ڈی جی سپورٹس خضرافضال چو ہدری کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری سے 70ہزار ماہانہ دیئے جائیں گے، ڈی جی سپورٹس خضرافضال چو ہدری سے کھلاڑیوں نے ملاقات کی۔

ڈی جی سپورٹس پنجاب نے کھلاڑیوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، کہا کہ کھلاڑیوں نے جذبے ،مہارت اور ٹیم ورک سے تاریخ رقم کی ہے، فائنل میں ایران جیسی ٹیم کو شکست دینا بڑا کارنامہ ہے۔

ٹیم کوچ کفایت اللہ ودیگر آفیشلز بھی ملاقات میں موجود تھے، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم اور ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم بھی شریک تھے۔