ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی کی فیسوں میں 16 سے 59 فیصد اضافہ کردیا ہے،جو ماہِ رواں سے نافذ العمل ہو گا۔
تفصیلات کےمطابق فیسوں میں اوسطاً 28 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ایل ایل ایم (LL.M) کی فیس میں 5,825 روپے کا اضافہ، یعنی 59% اضافہ۔بی ایس سی، بی کام، بی بی اے اور ایم بی اے کی فیسوں میں 15% اضافہ۔ڈی فارمیسی کی فیس 18,000 سے بڑھا کر 23,000 روپے کردی گئی۔ایل ایل بی پر 28% اضافہ اور میڈیکل ڈپلومہ پر 16% اضافہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد سالانہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا، فیسوں میں اضافے کے فیصلے کا اطلاق رواں ماہ سے ہوگا۔