کلیم اختر: پی ڈی ایم اے نے اہم پیشگوئی کردی، پنجاب کےبیشترشہروں میں آج بھی بادل برسیں گے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہورسمیت دریاؤں کےبالائی علاقوں میں موسلا دھاربارشوں کےامکانات ہیں، صوبائی کنٹرول روم ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرزکوالرٹ کردیاگیا۔
فیصل آباد،سرگودھا،ملتان،بہاولپور،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگ میں تیزبارشیں متوقع، مون سون بارشوں کاچوتھاسلسلہ25جولائی تک جاری رہےگا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق موسلادھاربارش سےنشیبی علاقوں کےندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے، سیاح اورمسافرپیشگوئی کی مدت کے دوران انتہائی محتاط رہیں۔
تیزبارش و آندھی مخدوش و کچے مکانات کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شہری موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو عملہ و مشینری ہائی الرٹ رکھنےکی ہدایت کردی، واسا ، میونسپل ادارے نشیبی علاقوں میں پانی ہرگز کھڑا نہ ہونے دیں۔