ویب ڈیسک:پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کھلاڑی اور آفیشلز بازؤں پر سیاہ پٹی باندھ کر میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایئر فورس طیارہ حادثے پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی اور میچ کے دوران میوزک نہیں چلایا جائے گا۔
علم میں رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ ڈھاکا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔