الیکشن کمیشن نے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و  آئی ٹی شاہد خٹک کو کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت کردی 

Election Commission orders to remove Shahid Khattak from Pakhtoonkhwa Interim Cabenet, City42
کیپشن: خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر شاہد خٹک نے نوشہرہ میں اپنی رہائش گاہ میں ANP کا جلسہ منعقد کیا اور اس سے خود خطاب بھی کیا۔جس پر آج الیکشن مکشن نے انہیں نگراں کابینہ سے الگ کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخواء کے نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لے لیا۔ الیکشن کمیشن نے نگران صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و آئی ٹی شاہد خٹک کو  نگراں کابینہ سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے پر کاروائی کرتے ہوئے کابینہ سے ہٹانے کا حکم دیا۔

الیکشن کمیشن نے  نگران وزیر اعلی   خیبر پختونخوا کو  مذکورہ نگران وزیر  کو کابینہ سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

قبل ازیں  ہفتہ کے روز ہی  الیکشن کمشن آف پاکستان نے شاہد خٹک کے سیاسی جلسہ میں تقریر کرنے کی اطلاعات ملنے کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخواء سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی گئی۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام نگراں حکومتیں قانون کے مطابق صاف، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کیلئے کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی پابند ہیں، نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شاہد خٹک کے جلسے میں حصہ لینے اور خطاب کرنے کا نوٹس لیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کمیشن کسی بھی نگراں حکومت یا نگراں وزیر کو کسی قسم کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ایسے 

 نگران وزیر خیبرپختونخوا شاہد خٹک نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی کھلی خلاف ورزی کی ہے جس کے مطابق نگران وزیر کسی بھی ایسی سرگرمی یا جلسے میں حصہ نہیں لے سکتے۔

 نگران سیٹ اپ کی غیر جانبداری اور شفاف الیکشن کروانے کا اندازہ اس عمل سے لگایا جاسکتا ہے کہ نگران وزیر شاہد خٹک نوشہرہ میں اپنی رہائش گاہ میں ANP کا جلسہ منعقد کیے بیٹھے ہیں اور وہ الیکشن جو انکی نگرانی میں ہونے ہیں اس میں وہ خود ANP کے امیدوار ہیں۔