لائیو شو کے دوران سینئر صحافی اور سابق وزیر میں ہاتھا پائی ہو گئی

Senior journalist and politician in a Lebanese tv show scuffle, video gets viral, City42
کیپشن:   لبنان کے سابق وزیر وئام وھاب اور صحافی سائمن ابو فاضل ٹاک شو میں صدر کے انتخاب کے موضوع پر باتیں کرتے کرتے لڑ پڑے، ابتدا سابق وزیرنےپانی پھینک کر کی۔
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایک بڑے چینل پرلائیو شو کے دوران اس وقت تشویشناک صورت حال پیدا ہوگئی جب بحث کےدوران سینئر صحافی اور سابق وزیرایک دوسرے کے ساتھ گتھم گتھا ہوگئے۔

  لبان کے سابق وزیر وئام وھاب اور صحافی سائمن ابو فاضل ٹاک شو میں بطور تجزیہ کا موجود تھے ،پروگرام میں صدر کے انتخاب کے حوالے سے ہونے والی بات چیت بحث میں تبدیل ہوگئی،اس دوران تلخی بڑھنے پر سابق وزیر نے سینئر صحافی پر پانی پھینک دیا۔

پانی پھینکے  جانے کا جواب سینئر صحافی نے مکے سے دیا اس کے بعد سابق وزیر اور صحافی ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان ہوگئے اور انہوں نے ایک دوسرے پر مکے برسا نا شروع کر دئیے۔

لڑائی شروع ہوتے ہی اینکر اور اسٹوڈیو میں موجوددیگر لوگ بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش کرتے رہے۔

لائیو پروگرام کےدوران ہونے والی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔