وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین

وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کو خراج تحسین
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نگران وزیراعلیٰ نے مجھے پیچھے چھوڑکر”محسن نقوی سپیڈ“ سے کام کیا:وزیراعظم شہبازشریف کاخراج تحسین ۔ 
وزیراعظم پاکستان محمد شہبازشریف نے الحمراء ہال میں دانش سکولز کے طلباوطالبات  کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک مرتبہ پھر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی عوامی خدمت کی بھرپور انداز میں تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے خطاب کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے بھی آپ نے سپیڈمیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور آپ نے”محسن نقوی سپیڈ“ سے کام کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کابے حد شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے دانش سکول کی طالبہ کو ملازمت کاتقرر نامہ دیا ہے۔