گوجرانوالہ: نوجوان کے قتل کی تفتیش کاڈرامائی موڑ، تین پولیس اہلکار قتل کے الزام میں گرفتار

گوجرانوالہ: نوجوان کے قتل کی تفتیش کاڈرامائی موڑ، تین پولیس اہلکار قتل کے الزام میں گرفتار
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا زاہد اقبال : گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ میں ایک روزقبل ہونیوالے نوجوان کے قتل کی تحقیقات میں نیا موڑ آ گیا، مقتول کے ورثاء میدان میں آگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کالج روڈ پر پولیس اہلکاروں کے  ہاتھوں نوجوان کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ 

سفیان کے قتل کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف درج کیاتھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فائرنگ کرنے والے چاروں افراد  پولیس اہلکار نکلے سی سی ٹی وی نے پولیس کا بھانڈاپھوڑدیا۔مقتول کے ورثاء نے الزام لگایا ہےکہ تین بچوں کے باپ کوناحق پولیس اہلکاروں نے قتل کیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاربھتہ لینے آئے تھے، تلخ کلامی  ہونےپر مقتول  اپنےبھائی کوبچانےکے لئے آگے آیا۔ورثاء کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی فائرنگ سے ان کا بیٹاقتل ہوا۔

دریں اثنا مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ انہوں نےسی سی ٹی وی فوٹیجز سے تھانہ گرجاکھ کے اہلکاروں کی شناخت کی ہے۔ پولیس نے دباو ڈال کراپنی مرضی کا مقدمہ درج کیاہے۔ اہلکاروں میں اے ایس آئی عثمان،اے ایس آئی سلمان،سب انسپکٹروقار اورنائب محررنویدچیمہ شامل ہیں۔مقتول کےبیٹے نے بتایا کہ میرے پاپاکوپولیس والوں نے گولی ماری ہے۔ ننھے بچے نے آنکھوں دیکھاحال بتادیا۔سہمے ہوئے چہرے حالات بتانے لگے۔ ڈی ایس پی ماڈل ٹاون نے کہا کہ  نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان قتل ہواہے۔ڈی ایس پی عارف خان کا کہنا ہے کہ  سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مددسے تفتیش کررہے ہیں۔

بعد ازاں  ہفتہ کی رات تھانہ ماڈل ٹاون کی پولیس نےکالج روڈ پر پولیس اہلکاروں کے  ہاتھوں نوجوان کے قتل کے معاملہ میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ 

پولی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ تحقیقات کے بعد  ماڈل ٹاؤن پولیس نے سب انسپکٹر وقار سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس نے تینوں اہلکاروں سے مزید تفتیش کے لیے سی پی او آفس منتقل کر دیا۔

  قتل کے اس واقعہ کی مزید تفتیش اور تحقیقات کے لیے افسران کی سربراہی میں تشکیل کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ کمیٹی واقعہ سے متعلق مزید حقائق جاننے کے لئے ملزموں سے مزید  تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث بعض ملزم روپوش ہو گئے ہیں، دیگر پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں،

مقتول سفیان کے ورثاء نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقع میں ملوث پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کی تھی۔