بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے تایا کو قتل کر دیا

 بھتیجے نے فائرنگ کر کے اپنے تایا کو قتل کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرا خان : لاہور کے نواحی علاقہ کاہنہ میں بھتیجے نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کر کے اپنے تایا کو قتل کر دیا ۔
 پولیس کے مطابق قتل کی واردات کچوانہ گاؤں میں ہوئی، جہاں 65 سالہ اصغر علی کو اس کے بھتیجے عثمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ مقتول کا اپنے بھتیجے کے ساتھ لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا ۔ تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے ۔