محسن نقوی نے بادشاہی مسجد میں تبرکات مقدسہ سیکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کی ہدایت کر دی

Chief Minister forms committee to preserve monuments in Badshahi Mosque in better showcases, City42
کیپشن: Serene Capture
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: وزیر اعلی پنجاب نے ہفتہ کے روزبادشاہی مسجد کا دورہ  کیا،وزیر اعلی پنجاب تبرکات مقدسہ کو بہترین شوکیسوں میں رکھوانے کے لئے کمیٹی بنا دی اور مسجد کے صحن میں بچھائے گئے قالین بندلنے کی ہدایت کر  دی ۔

 وزیر اعلی محسن نقوی نے ہفتہ کے روز لاہور کی بادشاہی مسجد کا ہنگامی دورہ کیا، تبرکات مقدسہ سیکشن کا معائنہ کیا   اور  تبرکات مقدسہ کی زیارت کی۔ نگراں  وزیراعلیٰ نے تبرکات مقدسہ سیکشن کی حالت زار پر برہمی کا اظہار کیا۔  شوکیس کی حالت زار دیکھ کر جذبات میں آگئے  ۔ وزیراعلیٰ نے نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ سے منسوب تبرکات کے منتظمین سے کہا کہ ان تبرکات مقدسہ کا مقام دیکھیں اور جہاں رکھے گئے ہیں ان کی حالت دیکھیں ۔ محسن نقوی نے اس امر پر تاسف کا اظہار کیا کہ   تبرکات مقدسہ کو جن شو کیسوں میں رکھا گیا وہ باکس بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں۔

تبرکات مقدسہ سیکشن کو اپ گریڈ کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ رسول نبی پاک کے عصا، دستار اور دیگر تبرکات کو بہترین شو کیسز میں رکھا جانا چاہیے ۔دنیا کی عظیم ترین ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ کو رکھنے کے  انتظامات بھی انتہائی بلند معیار کے ہونے چاہئیں۔

محسن نقوی  نے ہدایت کی کہ ہر تبرکِ مقدسہ کو بہترین انداز سے علیحدہ محفوظ رکھا جائے۔

محسن نقوی نےعظیم ہستیوں سے منسوب تبرکات مقدسہ سیکشن کی اپ گریڈیشن کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل  دے دی۔

کمیٹی میں کمشنر لاہور ۔ سیکرٹری سی اینڈ ڈبیلو ، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری اورآرکیالوجی شامل ہیں۔کمیٹی آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کرے گی۔

فوری طور پر تبرکات سیکشن کو بین الاقوامی معیار کی جگہ بنایا جائے  گا۔ 

وزیر اعلی نے مسجد کے صحن سے گیلے ناکارہ کارپٹ بھی تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

سیکرٹری تعمیرات ومواصلات۔ کمشنر لاہورڈویژن اور ڈپٹی کمشنر لاہور بھی ہمراہ تھیں۔

علی رامے

سینئر تحقیقاتی رپورٹر

علی رامے سٹی نیوز نیٹ ورک سے وابستہ ایک سینئر تحقیقاتی رپورٹر ہیں۔ وہ 2013 سے اس گروپ سے وابستہ ہیں اور بنیادی طور پر پنجاب حکومت کے ماتحت محکموں میں تحقیقاتی کہانیوں کا احاطہ کرتے ہیں۔