محرم انتظامات، بارشیں اور سیلاب کا خدشہ ، تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

محرم انتظامات، بارشیں اور سیلاب کا خدشہ ، تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:   ڈی سی لاہور نے انتظامی افسران کو ہفتے کے 7 دن، چوبیس گھنٹے ڈیوٹی کا پابند کر دیا۔ 

تمام افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، ڈی سی لاہور کی ہدایت پر نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالات کے پیش نظر افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں۔تمام انتظامی افسران فیلڈ میں موجود، زمینی حقائق پر نظر رکھیں۔تمام افسران کے موبائل فون 24 گھنٹے کھلے اور دستیاب رہیں۔  ہنگامی حالات میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔افسران جلوس روٹس کے دورے کریں، بارشی پانی کھڑا نہ ہونے دیں،  نکاسی آب بروقت کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت ریسکیو آپریشن شروع ہونا چاہیے۔ریلیف کیمپس مکمل فعال، افسران و ملازمین کیمپس میں موجود ہوں۔ شہری راوی کنارے ہرگز نہ جائیں، بجلی کی تاروں اور دیواروں سے دور رہیں۔