مولانا فضل الرحمان نے سویڈن کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا

 مولانا فضل الرحمان نے سویڈن کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)  مولانا فضل الرحمان نے سویڈن کیخلاف مظاہروں کا اعلان کردیا۔

 میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی مسلمان کو برداشت نہیں،اتوار کو کراچی میں بڑا احتجاج کیا جائے گا، قوم سڑکوں پر آکر ناپاک جسارت کے خلاف مظاہرے کرے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے بھی ٹیلفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے معاملے پر او آئی سی سے سخت اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ عالم اسلام تسلسل اور منصوبہ بندی سے اسلام اور شعائر اسلام کی توہین اور مسلمانوں کی دل آزاری کرنے کے گھناؤنے اور ناپاک عمل پر سخت نوٹس لے۔

Ansa Awais

Content Writer